بیت المقدس (پاک ترک نیوز)رمضان المبارک میں بھی اسرائیلی فوج کی معصوم فلسطینیوں کے خلاف جارحیت جاری ،،،مسجد اقصیٰ کے باہر فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا،، 100 سے زائد فلسطينی زخمی ہو گئے ۔
ماہ صیام میں مسجد اقصی ٰ میں مجالس کو روکنے اور افطار پر پابندی پر فلسطينی سڑکوں پر نکل آئے ۔اسرائيلی فورسز نے پرامن احتجاج کرتے ہوئے فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔ زخمیوں میں 20 افراد کی حالت تشویش ناک ہے ۔اسرائیلی فورسز نے متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا۔ رمضان کے آغاز سے مسجد اقصیٰ کے سامنے اسرائيلی پوليس نے رکاوٹيں کھڑی کر رکھی ہيں ۔