مسجد نبوی میں دو برس بعد ایس او پیز کے تحت اجتماعی افطاری کی اجازت

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی میں دو برس بعد کورونا ایس او پیز کے تحت اجتماعی افطاری کی جا سکے گی ۔مسجد نبوی میں اجتماعی افطاری میں شرکت کیلئے کورونا ویکسی نیشن والے افراد شرکت کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے مسجد نبوی میں رواں سال رمضان المبارک میں اجتماعی افطاری بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کورونا وبا کے باعث دو برس سے رمضان المبارک میں اجتاعی افطاریوں پر پابندی عائد تھی۔

مسجد نبوی میں امور کی نگرانی کرنیوالے ادارے کی طرف سے کہا گی ہے کہ اجتماعی افطاری کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے ۔سماجی فاصلے کی پابندی برقرار رہی تو ایک دسترخوان پرزیادہ سے زیادہ 5 افراد کوبیٹھ کرافطاری کرنے کی اجازت ہوگی۔ ایک ہی خاندان کے زیادہ افراد بھی ایک ساتھ بیٹھ کر افطاری کر سکتے ہیں۔کورونا کیسز کم ہونے پر سماجی فاصلے کی پابندی ختم کر دی گئی تو ایک دسترخوان پر12 افراد افطاری کرسکیں گے۔
اجتماعی افطاری کرانے والی کمپنیوں کو پرمٹ کیلئے درخواست دینا ہو گی۔ افطاری کرانے میں شریک تمام افراد کو کورونا نیگیٹو کا سرٹیفکیٹ اور کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ دکھانا لازم ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More