مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے ایس اوپیز جاری

مدینہ المنورہ (پاک ترک نیوز ) سعودی حکومت نے مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے دوران افطاری سے متعلق ایس اوپیز جاری کردیئے ہیں ۔
ایس اوپیز کے مطابق گزشتہ رمضان المبارک میں جن افراد کو جہاں دسترخوان لگانے کی اجازت دی گئی تھی ۔ اس بار بھی انہیں وہیں دسترخوان لگانے کی اجازت دی جائے گی ۔
لوگ دسترخوان کے صرف ایک ہی جانب قبلہ رخ ہوکر بیٹھیں گے ۔
حسب ضرورت تعداد کی حد بندی کی جائے گی ۔
جسمانی دوری ہونے کی صورت میں ایک قالین پر صرف پانچ لوگ بیٹھیں گے اور جسمانی دوری نہ ہونے کی صورت میں ایک قالین پر بارہ لوگ بیٹھیں گے ۔
خدمت پیش کرنے والے شخص کے لیے کھانا پیک کرنے والی معتمد شدہ کمپنیوں سے اتفاق کرنا ضروری ہوگا۔
ماہ رجب کی شروعات سے خدمت پیش کرنے والے افراد اپنی رجسٹریشن کی تجدید کراسکتے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More