مسلم لیگ ن نے عمران خان اور پی ٹی آئی کیخلاف برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں درخواست دائر کردی

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ لوگوں کو دھوکہ دے کر غیراخلاقی طور پر خیرات کے نام پر فنڈز جمع کیے گئے اور عمران خان نے جمع کی گئی خیرات سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ فنانشنل ٹائمز اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ن لیگ برطانیہ لیگل ونگ کے سربراہ اور صدر انصر محمود نے چیریٹی کمیشن لندن کے چیئرمین کو درخواست دی۔
درخواست میں مسلم لیگ ن کی جانب سے کہا گیا کہ فنانشل ٹائمز کی خبر ووٹن کرکٹ لمیٹڈ اور پی ٹی آئی کے درمیان غیراخلاقی تعلق کی نشان دہی کرتی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More