ماسکو (پاک ترک نیوز)روس میں جعلی خبروںپر سزا دینے کا قانون متعارف ہونے کے بعد امریکہ سمیت مغربی دنیا کے نیوز چینلزاور میڈیا اداروںنے جن میں سی بی ایس، اے بی سی،سی این این ، بی بی سی اور بلوم برگ نے ملک میں اپنے دفاتر بند کردئیے ہیں ۔
خبر رساں اداروںکے مطابق، سی بی ایس نیوز نے کہاہے کہ انکا ادارہ فی الحال روس سے نشریات نہیں کر رہا ہے کیونکہ ہم آج میڈیا کے نئے قوانین کے پیش نظرروس میں اپنی ٹیم کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اے بی سی نیوز نے یہ بھی کہا کہ "آج روس میں سنسر شپ کے نیا قانون منظور ہونے کی وجہ سےان سمیت کچھ مغربی نیٹ ورک آج رات سے ملک سے نشر یاتنہیں کر رہے ہیں۔
قبل ازیں سی این این نے بھی روس میں نشریات معطل کرنے کا اعلان کیا۔ جبکہ بلومبرگ نیوز ایجنسی نے بتایا کہ اس کے صحافیوں نے روس میں کام معطل کر دیا ہے۔
تاہم بی بی سی نیوز نے کہا ہے کہ وہ روس کے باہر سے روسی زبان میں اپنی سروس جاری رکھے گا۔یاد رہے کہ4 مارچ کو روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نےنئے سنسر شپ قانون پر دستخط کیےتھے جس میں روسی مسلح افواج کے حوالے سے جعلی خبریں پھیلانے پر مجرمانہ ذمہ داری متعارف کرائی گئی تھی۔