مقبوضہ وادی :قابض بھارتی فوج نے 6کشمیریوں کو شہید کردیا

سرینگر(پاک ترک نیوز) مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے ۔ ایک روز کے دوران 6کشمیریوں کو شہید کردیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع اسلام آباد میں مزید 3کشمیری نوجوان شہید کردئیے۔
قابض بھارتی فوج نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ویری ناگ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا، جس کے بعد قابض فورسز کے ہاتھوں چوبیس گھنٹے کے دوران شہید کشمیریوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے بدھ کی شام ضلع کولگام کے علاقے میر ہامہ میں تلاشی آپریشن کے دوران تین نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More