مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے مزید تین نوجوان شہید کردیئے

سرینگر(پاک ترک نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کپواڑہ میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ۔ قابض بھارتی افواج نے دو کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ دونوں نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کا سلسلہ جاری تھا۔ گزشتہ شب بھی بھارتی فورسز نے ضلع بارہمولہ میں ایک نوجوان کو شہید کردیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More