ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندر کو ہرا دیا

کراچی (پاک ترک نیوز) کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ 7کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی۔
ملتان سلطانز نے 207رنز کا ہدف دو گیندیں قبل حاصل کیا ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے شان مسعود نے 83رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمد رضوان نے 63رنز بنائے ۔
قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔
لاہور قلندرز نے مطلوبہ 20اوورز میں پہلے کھیلتے ہوئے 206رنز بنائے تھے ۔ فخر زمان نے 76رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کامران غلام نے 43رنز بنائے تھے ۔
ملتان سلطانز کے ڈیوڈ ولے ، عمران طاہر اور شاہنواز دھانی نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
یاد رہے کہ ملتان سلطانز کی ایونٹ میں یہ دوسری کامیابی ہے افتتاحی میچ میں فاتح ٹیم نے کراچی کنگز کو شکست دی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More