ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، نئے افسران توجہ اپنے فرائض پر مرکوز رکھیں،آرمی چیف

کاکو ل (پاک ترک نیوز)
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کا حصہ بننےوالے نئے افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جمہوری اداروں اور آئین کا احترام کریں اور ملکی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار رہیں۔اپنی توجہ اپنے قومی فریضے پر مرکوز رکھیں اور کسی بھی فیک نیوز اور پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں
پاکستان آرمی کو کاکول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہفتہ کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اس تقریب کو دیکھ کر انہیں 42 برس قبل کا وہ وقت یاد آ گیا ہے جب وہ بھی یہیں پر ایسی ہی پریڈ کا حصہ تھے۔
انہوں نے کورس مکمل کرنے والے کیڈٹس کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سب کو آپ پر فخر ہونا چاہیے کیونکہ آپ ایک عظیم فوج کا حصہ بننے جا رہے ہیں جس کے کریڈٹ پر بے شمار کامیابیاں موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دیں اور فیک نیوز پر دھیان دیں نہ سیاسی جھگڑوں میں پڑیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے فوجی افسروں سے کہا کہ ایک پروفیشل کمانڈر کے طور پر آپ میں مشکل فیصلے کرنے اور ان کی ذمہ داری قبول کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔آرمی چیف نےپاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری اداروں اور آئین کا احترام کریں اور ملکی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار رہیں۔
انہوں نے خطے کے حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے یاد کہا کہ کسی ملک یا گروہ کو پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ فوج نے ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے میں بہت قربانیاں دی ہیں۔انہوں نےکہا کہ ملک کی حفاظت مضبوط ہاتھوں میں ہے۔اوریاد رکھیں کہ ہر کوئی پیدائشی طور پر پیشہ ورانہ مہارت نہیں رکھتا اس کو مسلسل محنت سے سیکھنا پڑتا ہے، اس کے بغیر کوئی کے اعلیٰ مہارت تک نہیں پہنچ سکتا۔
انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ہمسایوں سمیت خطے دیگر ممالک کے ساتھ بھی خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے مگر اس کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ’جن مسائل کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے ممالک ترقی نہیں پا رہے ان کو اچھے طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس لیے ہمیں امن کو موقع دیتے ہوئے تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔‘
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ممالک آپس میں لڑنے کے بجائے بھوک، افلاس، جہالت اور موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More