اسلام آباد (پاک ترک نیوز)سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ میرے مطابق ملک دیوالیہ ہو چکا ہے ۔
شبر زیدی کا کہنا تھاکہ جب آپ یہ طے کرلیں کہ ہم دیوالیہ ہوچکے ہیں اور اس سے آگے ہمیں چلنا ہے، یہ زیادہ بہتر ہے بہ نسبت اس کے کہ آپ کہیں کہ ملک اچھا چل رہا ہے، میں یہ کردوں گا، میں وہ کردوں گا، یہ سب لوگوں کو دھوکا دینے والی باتیں ہیں۔
تفصیلات کےمطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے دیئے جانے والے بیانات کہ ہم نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے اور ہم تبدیلی لے آئے، یہ سب غلط ہے، میرے حساب سے ملک دیوالیہ ہوچکا ہے۔ سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کہتے رہے ہیں کہ بہت اچھا ہے، بڑی اچھی چیزیں ہیں اور ملک بڑا اچھا چل رہا ہے، ہم نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے اور تبدیلی لے آئے ہم مگر یہ سب غلط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری رائے کے مطابق اس وقت ملک دیوالیہ ہوچکا، اکاؤنٹنگ کی اصطلاح میں ملک دیوالیہ ہوچکا۔