واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کے حوالے انکشاف کیا ہے کہ موت کے خوف سے مسیحیوں نے خود کو ہندو ظاہر کرنا شروع کردیاہے ۔
امریکی اخبار کے مطابق بھارت میں اقلیت خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔اخبار کا کہنا تھا کہ ہندو انتہا پسند مسیحیوں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچاتے اور ان کو عبادت سے روکتے ہیں۔ موت کے خوف سے مسیحیوں نے خود کو ہندو ظاہر کرنا شروع کر دیا ہے۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق مسیحیوں پر بڑھتے ظلم کی وجہ ہندو انتہا پسندانہ سوچ ہے اور جہاں اقلیت خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔ ہندو انتہا پسند نریندر مودی بھارت کو قوم پرست ملک بنانے کے خواہاں ہیں۔
ہندو انتہا پسند مسیحی برادری کو زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کر رہے ہیں اور مسیحی برادری کے خیراتی ادارے کو ہندو انتہا پسند وکلا نے بند کروانے کے لیے شکایات درج کروا رکھی ہیں۔اقلیتوں پر مظالم کے خلاف مودی کی خاموشی پر عالمی برادری کو شدید تحفظات ہیں اور بھارتی وزیر اعظم مودی مسلمانوں کے قتل عام اور مسیحی برادری کی نسل کشی پر خاموش ہیں۔