مودی انتظامیہ نے نئی دہلی میں مسلمانوں کے گھر اور دکانیں مسمار کردیں

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) مودی سرکاری کی مسلمانوں سے دشمنی کا ایک اور مظاہرہ سامنے آ گیا ۔ نئی دہلی میں انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے حکم کیخلاف مسلمانوں گھر اور مسجد کے قریب بنی دکانیں مسمار کردیں ۔مسلمانوں کے گھروں اوردکانوں کو مقامی ہندوانتہاپسند رہنماؤں کے حکم پرگرایا جا رہا ہے۔مسلمانوں کو گھروں اوردکانوں سے سامان نکالنے کا بھی موقع نہیں دیا گیا۔
مقامی انتظامیہ نے چالیس قبل تعمیر کئے گئے مسلمانوں کے گھروں اورمسجد کے گیٹ اور قریب بنی دکانوں کوتجاوزات قراردیتے ہوئے ان پربلڈوزر چلا دئیے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے گھروں اوردکانوں کومسمار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
یاد رہے کہ کچھ روز پہلے بھی نئی دہلی میں ہندوؤں کے مذہبی جلوس میں شریک انتہاپسند ہندوؤں نے مسلمانوں کے علاقوں میں لوٹ مارکی تھی اورمسلمانوں کوتشدد کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس نے ہندوحملہ آوروں کوگرفتارکرنے کے بجائے درجنوں مسلمانوں کوگرفتارکیا تھا جواب بھی جیل میں ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More