دہلی (پاک ترک نیوز) مودی کی کورونا سے نمٹنے میں ناکام حکمت عملی نے بھارتی معیشت کو بدترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔ مالی سال دو ہزار بیس اکیس میں بھارتی شرح نمو منفی 7 اشاریہ 3 فیصدریکارڈ کی گئی ہے۔
بی جے پی حکومت کی کسان کش پالیسیوں سے زراعت کے شعبے کو نقصان پہنچا۔ ایکسپورٹ پالیسی ناکامی کا شکار رہی، تاجروں کو بھی ریلیف نہ مل سکا۔ مہنگائی اور بیروزگاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جنوری تا مارچ ، بھارت کی اقتصادی ترقی کی شرح صرف 1 اشاریہ 6 فیصدرہی ۔گزشتہ سال ، کورونا کی وبا کے باعث 23 کروڑ بھارتی شہری غربت کا شکار ہوئے۔
سابقہ پوسٹ