موسمیاتی تبدیلی مشرق وسطیٰ میں جنگ کا پیش خیمہ بن سکتی ہے:رپورٹ

یورپی یونین کی جانب سے تیارکردہ رپورٹ کے مطابق عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجہ میں فرات دجلہ کے علاقوں میں پانی کی تقسیم کے باعث تنازعات کا امکان ہے، ان علاقوں مین ترکی ، شام اور عراق شامل ہیں۔
دجلہ اور فرات بیسن کیلئے موسمیاتی تبدیلی اور پانی کے عنوان سے تیار کی گئی مطالعاتی رپورٹ میں آبی وسائل پر آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات اس سے پیدا ہونے والے اقتصادی و سیاسی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پانی شدید قلت اور موسمیاتی تبدیلی سے زراعت اور معاش کو برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گا۔پانی کی کمی سے پیدا ہونے والے خطرات کو کم کرنے میں ناکامی غربت ، فوڈ سیکیورٹی زراعت پیشہ افراد کیلئے بے روزگاری کا باعث بن سکتی ہےجو ان عوامل کی بنا پر ہجرت پر مجبور ہو جائیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہونے والے معاشی نقصانات سے نمٹنے کی کوششیں حکومتی وسائل میںبھی کمی لانے کا سبب بنیں گی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کی صلاحیت دیگر ممالک کی نسبت ترکی میں کافی زیاد ہ ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More