موڈیز نے ترکی کی سالانہ ریٹنگ میں نمایاں اضافے کی نوید سنا دی

استنبول (پاک ترک نیوز) بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی موڈیز نے "عالمی میکرو تاثراتی رپورٹ 2022-2023شائع کردی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "مالیاتی وسعت اور قرضہ جات میں اضافے کے ساتھ ساتھ بڑی مقدار میں لیکیوڈٹی تعاون ترکی کی اقتصادی بحالی میں اضافے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔رپورٹ میں رواں سال میں ترکی کی اقتصادی ترقی کے اندازوں کو 6 فیصد سے بڑھا کر 9 فیصد کر دیا گیا ہے۔
یورپی تعمیر و ترقی بینک نے بھی سال کے آخر تک ترکی کی اقتصادی بڑھوتی کے اندازوں کو 3،5 پوئنٹ کے اضافے سے 9 فیصد کر دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More