موڈیز نے پانچ پاکستانی بینکوں کی درجہ بندی منفی کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
موڈیز انویسٹر اسروس نے پاکستان کے پانچ سرکردہ بینکوں کی درجہ بندی منفی کردی ہے۔ ان بینکوں میں الائیڈ بینک ، حبیب بینک، MCBبینک، نیشنل بینک اور یونائٹڈ بینک شامل ہیں۔
موڈیز نے بینکوں کی طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگز کو مستحکم سے منفی کردیا ہے۔اسی طرح تین بینکوں ABL, MCBاور UBLکی طویل مدتی فارن کرنسی کاوئنٹر پارٹی رسک ریٹنگ بھی کم کردی ہے۔ پاکستان کی ریٹنگ پہلے ہی مستحکم سے منفی کردی گئی ہے۔
پاکستان کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر شدید منفی تاثر پایا جاتا ہے جس کی وجہ آئی ایم ایف اور دیگرذرائع سے قرض کے حصول کی اہلیت کے بارے میں غیر یقینی صورتحال ہے۔
یادرہےکہ پاکستان کے یہ بینک گزشتہ برس سب سے زیادہ منافع کمانے والے بینک تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More