مکہ مکرمہ۔ حرم سے 500میٹر پر سات ارب ریا ل کی لاگت سے سات ہوٹلوں کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)
ام القرٰی تعمیراتی و ترقیاتی کمپنی نے مکہ مکرمہ میں مسار فرنٹ میگا پروجیکٹ کے تحت سات ارب ریال سے زیادہ کی لاگت سے سات ہوٹل ٹاور قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ مکہ مکرمہ میں ام القرٰی کمپنی کے ہوٹل منصوبوں کا پہلا مرحلہ ہے۔


سعودی میڈیاکے مطابق ام القرٰی کمپنی مسجد الحرام کے صحنوں سے 500 میٹر کے فاصلے پر اس علاقے میں نئے ہوٹل تعمیر کرے گی جسے حرم مکی کا مرکزی علاقہ کہا جاتا ہے۔منصوبے میں 43 ہزار مربع میٹر سے زیادہ کے پلاٹ پر ایک میگا مال بھی تعمیر کیا جائے گا بس شٹل سروس سٹیشن بھی بنے گا۔

کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئر مین یاسر ابو عتیق نے کہا ہےکہ مسار میگا پروجیکٹ مستقبل میں مقدس شہر آنے والوں کو متعدد آپشن فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ مسار فرنٹ مکمل ہونے پر قابل دید عصری مرکز بن جائے گا۔ اس سے مکہ مکرمہ کے شہریوں اور زائرین دونوں کو عصری سہولتیں میسر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل اور مکہ مکرمہ میں زائرین کی تعداد 30 ملین تک پہنچانے کے ہدف میں معاون بنے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More