مکہ مکر مہ میں داخلے کیلئے اسرائیلی صحافی کی مدد کرنے والا سعودی شہری گرفتار ،مقدمہ درج

جدہ (پاک ترک نیوز)
 حج کے دوران ایک یہودی صحافی کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی سہولت فراہم کرنے پر ایک شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اور اسکے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے
سعودی پولیس کے ترجمان کے مطابق صحافی کے پاس امریکی پاسپورٹ تھا۔پولیس نے اس غیر شرعی اور غیر قانونی عمل میںغیر مسلم صحافی کی مدد کرنے والے شہری کا کیس سعودی پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے جو اس مقدمے کی پیروی کریں گے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران اسرائیل کے چینل 13 کے لئے کام کرنے والےاسرائیلی نژاد امریکی صحافی گل تماری نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ مکہ کی سڑکوں اور اہم مقامات پر موجود تھا۔ شرعی احکامات اور سعودی قوانین کے مطابق مکہ اور مدینہ کی سرزمین پر غیر مسلم نہیں آ سکتے اور اس کو یقینی بنانے کے لئے حرمین کی حدود پرکئی جگہوں پر چیک پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔
تاہم اسرائیلی صحافی نے اپنی واپسی پر اس رپورٹ کو شائع کیا۔ رپورٹ میں تماری کا کہنا تھا کہ مکہ کا دورہ کرنا اس کا دیرینہ خواب تھا اور اس کےگائیڈ کو یہ معلوم نہیں تھا کہ وہ ایک اسرائیلی صحافی ہے۔
منگل کے روز ایک ٹوئٹ میں گل تماری کا کہنا تھا کہ "میرے مکہ دورے کا مقصد مسلمانوں کی دل آزادی نہیں تھی بلکہ میں مکہ کی اہمیت اور اسلام کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے لانا چاہتا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More