مہاتیر محمد کی طبیعت خراب ،ہسپتال منتقل کردیا گیا

کوالالمپور(پاک ترک نیوز) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو طبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔انہیں الیکٹو میڈیکل پروسیجر کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
96 سالہ مہاتیر محمد دل کے عارضے میں مبتلا ہیں ۔ انہیں گزشتہ روز کولالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا الیکٹو میڈیکل پروسیجز کیا جائے گا۔
انہیں گزشتہ ماہ بھی طبی معائنے کیلئے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم ایک ہفتے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔
مہاتیر محمد کا پہلا ہارٹ بائی پاس 1989 جبکہ دوسرا 2007 میں ہوا لیکن وہ ان سرجریوں کے بعد بھی سیاست میں سرگرم رہے۔
سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو دنیا کے سب سے معمر منتخب حکمران ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ملائیشیا کی سیاست کے اہم کھلاڑی رہے ہیں۔ وہ 1981 سے 2003 تک ملک کے وزیر اعظم رہے ۔
مہاتیر محمد طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے والی سیاسی جماعت بی این کے حصہ تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More