نئی حکومت کا مجموعی قرضہ بڑھ کر ریکارڈ 50 ہزار 503 ارب روپے سے تجاوز کر گیا

کراچی( پاک ترک نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق وفاقی حکومت کا مجموعی قرضہ بڑھ کر ریکارڈ 50 ہزار 503 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ۔
دستاویزات کے مطابق جولائی 2022 تک وفاقی حکومت کا مجموعی قرضہ بڑھ کر ریکارڈ 50 ہزار 503 ارب روپے سے تجاوز کر گیا تھا۔ جولائی 2022 تک وفاقی حکومت کا مقامی قرض 31 ہزار12 ارب اور غیر ملکی قرض 19ہزار 375 ارب روپے پر پہنچ گیا تھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق اتحادی حکومت کے پہلے چار ماہ کے دوران مرکزی حکومت کے قرضوں میں سات ہزار 490 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ مالی سال کے ابتدائی نو مہینوں جولائی تا مارچ کے دوران پی ٹی آئی حکومت کے دور میں مرکزی حکومت کے قرضے چار ہزار307ارب جبکہ نئی حکومت کے چار ماہ میں سات ہزار 490 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More