نیامی(پاک ترک نیوز) سکول میں آگ لگنے سے 26 بچے جاں بحق ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان ہیں۔
مقامی گورنر نے بتایا کہ جنوبی نائیجرمیں 26 سکول کے بچے اس وقت جاں بحق ہوگئے جب ان کے کلاس روم جو بھوسے اور لکڑی سے بنے ہوئے تھے آگ کی لپیٹ میں آگئے۔
آگ لگنے کی وجہ سے 13بچے زخمی جبکہ 4 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے، حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ایک اور افسوس ناک واقعے میں نائیجر کے ضلع دین عیسی میں سونے کی کان بیٹھنے سے 18افراد ہلاک، 7 زخمی ہو گئے۔ مقامی میئر کے مطابق کان میں مزید افراد کے پھنسے ہونے کے خدشہ ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔