نائیجیریا میں بوکو حرام کا حملہ، 110 افراد جاں بحق

افریقی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں نائیجیریا کے 110 شہری جاں بحق ہو گئے۔
اقوام متحدہ کی انسانی خدمات فراہم کرنے والی ایجنسی نے کہا ہے کہ بورنو کے گاوٗں میں چاول کے کھیت میں کام کرنے والے کسانوں پر دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے حملہ کیا جس میں اب تک 110 افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہو گئی ہے۔
اس سال میں بوکو حرام کا معصوم شہریوں پر یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی کے سربراہ ایڈورڈ کیلون نے حملہ آوروں کی گرفتاری اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس حملے میں دہشت گرد درجنوں خواتین کو بھی اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ نائیجیریا کی حکومت پر حملہ آوروں کے خلاف ایکشن لینے اور مغوی خواتین کی بازیابی کے لئے دباوٗ بڑھتا جا رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More