نااہل اور بے حس حکومت نے سستے تیل کی خریداری کیلئے روس سے سودا نہیں کیا، عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نااہل اور بےحس حکومت نے %30 سستے تیل کی خریداری کیلئے روس سے ہمارا سودا حاصل نہیں کیا۔
عمران خان نے ٹوئٹ میں بتایا کہ اس کے برعکس امریکہ کے اسٹریٹیجیک شراکت دار بھارت نے روس سے سستا تیل خرید کر ایندھن کی قیمتوں میں 25 روپے فی لٹر کمی کی ہے۔ ہماری قوم اب مجرموں کے اس گروہ کے ہاتھوں مہنگائی کا ایک بڑا طوفان بھگتے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں %20 یا 30 روپے فی لٹر ہماری تاریخ کا سب سےبڑا یکمشت اضافہ ہے، اس کے ساتھ قوم نے امپورٹڈ سرکار کی بیرونی آقاؤں کی غلامی کی قیمت ادا کرنا شروع کر دی ہے۔ نااہل اور بےحس حکومت نے %30 سستے تیل کی خریداری کیلئے روس سے ہمارا سودا حاصل نہیں کیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More