شانلی عرفا (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب ادوان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو باعلم،خود اعتماد اور وطن عزیز کے روشن مستقبل کی ضمانت بننا ہوگا۔
ترک صدر ادوان نے ضلع شانلی عرفا کے قصبے خلیلیہ میں نوجوانوں سے ملاقات کی ۔
ترک صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دنیا کی نہیں بلکہ دنیا کو ترکیہ کی مثال دینے کی ضرورت ہے،ترک نوجوانوں کی ذہانت و فراست،اُن کی قابلیتوں اور خود اعتمادی روشن ترکیہ کی ضمانت ہے ۔
ترک صدر نے کہا کہ میں نے ہر شہر میں نوجوانوں سے ملاقات کو ہمیشہ اہمیت دی ہے،وطن عزیز کے روشن مستقبل کی ضمانت نوجوانوں سے مل کر مجھے اُن کے خیالات اور دنیا کے بارے میں ان کے افکار جان کر خوشی ہوتی ہے، ہمیں وطن عزیز کے یک صد سالہ ترقیاتی منصوبے میں نوجوانوں کی توانائی، اُن کی پیداواری صلاحیتوں اور جذبہ محنت کی شدید ضرورت ہوگی ۔