نوواک جوکووچ کی اپیل منظور ،آسٹریلین اوپن 2022ء کھیلنے کا امکان روشن ہوگیا

میلبورن(پاک ترک نیوز) آسٹریلیا کی وفاقی عدالت نے فیصلہ دیا ہےکہ نوواک جوکووچ کو امیگریشن حراست سے فوری طور پر رہا کر دیا جائے، حکومت کی جانب سے ٹینس اسٹار کے ملک میں داخلے کے لیے ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ”غیر معقول” ہے۔
پیر کے روزجج انتھونی کیلی نے جوکووچ کو 30 منٹ کے اندر رہا کرنے کا حکم دیا اور اس کا پاسپورٹ اور دیگر ذاتی دستاویزات انہیں واپس کر دی گئیں، جس نے17 جنوری سے شروع ہونے والے آئندہ آسٹریلین اوپن میں ریکارڈ 21 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کے لیے عالمی نمبر ایک کی امیدوں کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔
عدالت نے گذشتہ بدھ کے روز آسڑیلیا آمد پر جوکووچ کے قبضہ میں لیتے ہوئے اسکا ویزا منسوخ کرنے کے بعد ٹینس اسٹار کوبارڈر سکیورٹی فورس کے حراستی مرکز کے طور پرزیر استعمال ہوٹل تک محدود کر نے کے سارے عمل کو بھی نامعقول قرار دیا۔جج نے کہا کہ جوکووچ کو ٹینس کے منتظمین اور وکلاء سے بات کرنے کے لیے اتنا وقت نہیں دیا گیا کہ وہ اپنا ویزا منسوخ کرنے کے ارادے کے بارے میں مطلع کیے جانے کے بعد مکمل جواب دیں۔
وفاقی حکومت کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ ملک کے امیگریشن وزیر جوکووچ کا ویزا دوبارہ منسوخ کرنے کے لیے اپنی ذاتی طاقت استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More