نیوزی لینڈ خواتین کرکٹرز کو مردوں کے برابر معاوضہ دینے والا پہلا ملک

لاہور(پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ خواتین کرکٹرز کو مردوں کے برابر معاوضہ دینے والا پہلا ملک بن گیا ۔


نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے نئے معاہدے کے تحت ٹیسٹ میچ کھیلنے پر خواتین کرکٹرز کومردوں کے برابر 10 ہزار 250 ڈالر ملیں گے۔ پاکستانی روپوں میں یہ رقم 21لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔ اسی طرح ایک روزہ میچ کھیلنے پر 4ہزار ڈالر ملیں گے۔ یہ رقم 8 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔
خواتین کرکٹرز کو مردوں کی طرح ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پر 2500ڈالر ملیں گے۔ پاکستانی روپوں میں یہ رقم 5 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔
نیوزی لینڈ میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر بھی مرد اور خواتین کرکٹرز کو برابر کا معاوضہ ملے گا۔
اس سے پہلے دیگر کرکٹ بورڈز کی طرح نیوزی لینڈ میں بھی خواتین کرکٹرز کو مرد کرکٹرز کی نسبت کم معاوضہ دیا جاتا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More