نیٹ فلکس پر پہلی پاکستانی ویب سیریز نشر کرنے کی منظوری، باقاعدہ اعلان جلد متوقع

لاہور(پاک ترک نیوز) نیٹ فلیکس وڈیو سٹریمنگ نے پہلی پاکستانی ویب سیریز کو نشر کنے کی منظوری دیدی ہے تاہم ابھی باقاعدہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔


معروف پاکستانی صحافی حسن کاظمی نے ٹوئٹر پر پوسٹ کی کہ بالآخر نیٹ فلکس نے پاکستان کی پہلی ویب سیریز کو منظوری دے دی، اس ویب سیریز کے 3 سیزن ہیں اور ہر ایک سیزن 13 اقساط پر مشتمل ہے، جس کا بجٹ بھی بہت بڑا ہے۔ان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ اس بارے میںمزید تفصیلات سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔
نیٹ فلکس ویڈیو سٹریمنگ ایک امریکی کمپنی ہے جس کے صارفین ماہانہ معاوضہ ادا کر کے لاتعداد فلمیں اور ٹی شوز دیکھ سکتے ہیں ۔ اس وقت دنیا بھر میں نیٹ فلکس کے 192ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More