نیپرا نے عوام پر بجلی بم گرا دیا ، فی یونٹ 7روپے 91پیسے مہنگا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیپرا نے مہنگائی میں پسی عوام کو ایک بڑا جھٹکا دیدیا ۔ بجلی 7.91روپے فی یونٹ مہنگی، نیپرا نے تمام ڈسکوزاور K الیکٹرک کے یکساں ٹیرف کے حوالہ سے وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ جاری کردیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے بنیادی ٹیرف میں 7روپے 91پیسے فی یونٹ کو 3مراحل میں اضافہ کی منظوری دی ہے جو کہ جولائی ، اگست/ستمبر اور اکتوبر سے لاگو ہو گی ، نیپرا لائف لائن اور پروٹیکٹڈ صارفین پر اضافہ لاگو نہیں ہوگا، نیپرا فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے بعد ہوگا۔
واضح رہے وفاقی حکومت نے تمام ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کا بنیادی ٹیرف یکساں کرنے کی درخواست کی تھی جس پر 20 جولائی کو عوامی سماعت ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More