واحد مطالبہ صاف اور منصفانہ انتخابات ہیں،عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا واحد مطالبہ صاف اور منصفانہ انتخابات ہیں۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا کی سطح پر کارکنان کو زیادہ سے زیادہ منظم کیا جائے۔
وفاق کی جانب سے گورنر راج اور وزیر داخلہ کے بیانات پر قانونی پوزیشن سے عمران خان کو آگاہ کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عمران خان کو لانگ مارچ قافلوں کی سیکیورٹی پر بریف کیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا واحد مطالبہ صاف اور منصفانہ انتخابات ہیں جبکہ ملک کو منصفانہ انتخابات کے ذریعے ہی سیاسی اور معاشی بحران سے نکالا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ راولپنڈی کی جانب رواں دواں ہے اور عمران خان راولپنڈی سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔
دوسری جانب شوکت خان ہسپتال کے ڈاکٹرز نے چیئرمین پی ٹی آئی کا زمان پارک میں معائنہ کیا اور صحت کو تسلی بخش قرار دیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More