واٹس ایپ نے دوسری چیٹ پر منتقل ہونے کے باوجود وائس میسج سننے کا فیچر متعارف کروادیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی ایک اور مشکل آسان کردی ۔ صارفین اب دوسری چیٹ پر منتقل ہونے کے باوجود وائس میسج کو بیک گرائونڈ میں سن سکیں گے ۔
واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کےلیے منفرد فیچر متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے صارفین دوسری چیٹ پر منتقل ہونے کے باوجود وائس میسج کو سن سکیں گے۔صارفین کسی ایک صارف سے ملنے والے پیغام کو سننے کے ساتھ ساتھ دوسرے صارف سے الگ چیٹ ونڈو پر بات کر سکیں گے۔
واٹس ایپ نے یہ فیچ ڈیسک ٹاپ بی ٹا ورژن 2.2204.5 میں شامل کیا جائے گا، بعد ازاں اسے آئی او ایس اور اینڈروائیڈ صارفین کیلئے پیش کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More