واں چائنا ہائی ٹیک میلہ شینزین میں شروع ہو گیا

شینزین(پاک ترک نیوز) 23 واں چائنا ہائی ٹیک میلہ (سی۔ایچ۔ٹی۔ ایف)  جنوبی چین کے ٹیکنالوجی کے مرکز شینزین میں آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے شروع ہو گیا ہے۔ جس میں متعدد جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کی جارہی ہے۔میلے میں کل 39 ممالک یا تو آن لائن یا آن سائٹ حصہ لے رہے ہیں۔

اس سال کی تقریب قومی سائنس کے مراکز، اہم ریاستی لیبارٹریز اور چین کے بڑے سائنس اور ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ درجے کی مینوفیکچرنگ، نئے مواد، لائف سائنسز اور سمندری معیشت سمیت دیگر شعبوں میں جدید ترین سائنسی تحقیقی کامیابیوں اور جدید ٹیکنالوجیز پر مرکوز ہے۔فین کے مطابق سی۔ایچ۔ٹی۔ ایف چین کی سائنسی اور تکنیکی اختراعات کا مشاہدہ کرنے کے لیے ایک کھڑکی ہے۔ اور مصنوعی حیاتیات اور دماغی سائنس جیسے شعبوں میں نمائش کے لیے آنے والی مصنوعات مستقبل میں لوگوں کی زندگیوںمیں اہم تبدیلیاں برپا کر سکتی ہیں۔ایونٹ کی آف لائن نمائش 29 دسمبر تک اور آن لائن نمائش 31دسمبر تک جاری رہے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More