وزیراعظم شہباز شریف قطر روانہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہاز شریف قطر روانہ ہو گئے ۔ وزیراعظم اپنے دو روزہ دورے میں امیر قطر اور اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ امیر قطر کی دعوت پر آج قطر کےلیے روانہ ہو رہے ہیں ، ان کا دورہ دونوں برادر ممالک کی دوستی اور تعاون کو نئی جہت دے گا،قطر کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو مضبوط سٹریٹیجک شراکت داری میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کےلیے تعاون کے نئے راستے تلاش کرنا ہوں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قطر کے دورے کے دوران کاروباری برادری کے ساتھ ملاقات کروں گا،جس میں توانائی،صنعت،سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان کے دورہ قطر کے سیاق و سباق کو سمجھنا ضروری ہے،دنیا کورونا کی وجہ سے سست معاشی بحالی کا سامنا کر رہی ہے،جغرافیائی سیاسی کشیدگی نے سپلائی چین کو متاثر کیا ہے،بڑھتی ہوئی توانائی اور خوراک کی قیمتوں نے پریشانیوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More