اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قازقستان روانہ ہو گئے۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خزانہ قازقستان Yerulan Zhamaubayev نور سلطان بازیف ایئرپورٹ آستانہ پر وزیرِ اعظم کا استقبال کریں گے جسے پاکستان ٹیلی ویژن براہِ راست نشر کرے گا۔
بعد ازاں وزیرِ اعظم آذربائیجان کے صدر الہام عالئیوف (Ilham Aliyev) سے ملاقات کریں گے اور قازقستان کے صدر قاسم ژورمات توکائیف (Kassym Jomart Tokayev) کی طرف سے سیکا میں شریک سربراہانِ ممالک کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے۔