اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے آج اتحادیوں کو افطار ڈنر پر مدعو کرلیا ۔ سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی، مولانا فضل الرحمان اور دیگر اتحادی رہنماؤں کو دعوت دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افطار ڈنر پر کابینہ کو حتمی شکل دینے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کو آج افطار ڈنر پر مدعو کرلیا۔ افطار ڈنر کے موقع پر اتحادیوں سے ملاقات میں سیاسی صورتحال کے علاوہ حکومت سازی کے امور بھی زیر غور آئیں گے جبکہ دعوت میں کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ارکان کا اعلان بھی آج متوقع ہے۔