لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان لاہور میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7کا فائنل قذافی سٹیڈیم میں دیکھیں گے۔ اس حوالے سے کرکٹ بورڈ حکام نے مہمان خصوصی کی آمد کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم عمران خان پی ایس ایل 7 کا فائنل قذافی سٹیڈیم میں دیکھیں گے۔ پی سی بی چیئرمین رمیزراجہ نے وزیراعظم کو فائنل دیکھنے کی دعوت دی تھی۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے رابطے میں ہیں اوروہاں سے مثبت اشارے ملنے کے بعد وزیراعظم کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف بھی ہیں۔ ان کی کپتانی میں پاکستان نے1992میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔پی ایس ایل7 کا فائنل 27 فروری کوکھیلا جائے گا۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ