وزیراعظم کوپ 27کے دوسرے روز دو اجلاسوں میں شرکت کریں گے

قاہرہ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس آف پارٹیز کے ستائیواں اجلاس میں شرکت کیلئے شرم الشیخ کے دورے پر ہیں اور دوسرے روز اہم عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کانفرنس آف پارٹیز کے 27ویں اجلاس میں شرکت کیلئے شرم الشیخ مصر کے دورے پر ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف آج کوپ(COP) 27 کے ہائی لیول سیگمنٹ کے دوسرے روز نارویجین ہم منصب کے ساتھ "کلائمیٹ چینج اینڈ سسٹین ایبلٹی آف ولنرایبل کمیونٹیز ” کے عنوان سے اہم راؤنڈ ٹیبل کی مشترکہ صدارت کرینگے۔
وزیر اعظم جرمن چانسلر اور گھانا کے صدر کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اہم اجلاس جس کا عنوان ” سکیلنگ اپ ایکشن اینڈ سپورٹ آن لاس اینڈ ڈیمیج – گلوبل شیلڈ اگینسٹ کلائمیٹ رسک” ہے میں شرکت کرینگے۔کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر وزیر اعظم اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More