وزیراعظم کی ارشد شریف کی میت واپس لانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کی وطن واپسی کے لئے خارجہ اور داخلہ کی وزارتوں کو فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے سیکریٹری خارجہ اور سیکریٹری داخلہ کو میت کی واپسی کے عمل کو تیز بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم کا دونوں وفاقی سیکریٹریز کو کینیا کے حکام سے رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی میت کی وطن واپسی کے تمام مراحل کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More