وزیراعظم کی اوورسیز پاکستان اور سفارتخانوں کے درمیان روابط بڑھانے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں اور سفارتخانوں کے درمیان روابط بڑھانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم سے مشیر سمندر پار پاکستانی امور ایوب آفریدی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے اوورسیزپاکستانیوں کےمسائل کےحل کیلئےحکومتی اقدامات کاجائزہ لیا ۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔اوورسیزپاکستانیوں کیلئےروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعےآسانیاں پیداکیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی باراوورسیزپاکستانیوں کیلئے شکایاتی پورٹل قائم کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ اوورسیزپاکستانیوں کےدیگرمسائل کےحل پرتوجہ دی جائے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More