اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
اوگرا نے عالمی منڈی میں پیٹرلیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر یکم نومبر سے پاکستان میں پپٹرول کی قیمت 11.53 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 8.49 روپے، مٹی کا تیل 6.29 روپے اور لائیٹ ڈیزل 5.72 روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے عوامی ریلیف کے پیشِ نظر اوگرا اور وزارتِ خزانہ کی تجاویز مسترد کرتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے سے روک دیا ہے۔