وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا ۔پیر کو انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں اس پروگرام کا افتتاح کیا،کامیاب پاکستان پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

اس پروگرام کے تحت چودہ سو ارب کے قرضے 37لاکھ گھرانوں کو دیے جائیں گے۔کامیاب پاکستان پروگرام کے پانچ حصے ہیں۔کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔کامیاب کاروبار پروگرام کے تحت کاروبار کے لئے پانچ لاکھ تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔

سستا گھر سکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کے لیے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت ہو گی۔حکومت پاکستان کے کامیابی سےجاری فنی مہارت سکالر شپ سکیم اور صحت انصاف کارڈ کو کامیاب پاکستان پروگرام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More