وفاقی ادارے متاثرہ مواصلاتی نظام کی بحالی میں مصروف عمل ہیں ،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی ادارے متاثرہ مواصلاتی نظام کی بحالی میں مصروف عمل ہیں اور تمام سرکاری افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خدمات کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں بجلی کے نظام کو نقصان پہنچا ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بڑا چیلنج تھا۔ سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خدمات کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری ہیں جبکہ نیشنل ہائی وے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور پی ٹی اے نے مشکلات کے باوجود کام کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More