وفاقی کابینہ نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی۔نیشنل سیکیورٹی پالیسی قومی سلامتی ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی۔قومی سلامتی پالیسی 2022 تا 2026 کیلئے ہے۔قومی سلامتی پالیسی کے تحت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔
گزشتہ روز وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دی گئی تھی۔
قومی سلامتی مشیر نے اجلاس کو پالیسی کے خدوخال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھاکہ قومی سلامتی پالیسی ایک جامع قومی سیکورٹی فریم ورک کے تحت ملک کے کمزور طبقے کا تحفظ، سکیورٹی اور وقار یقینی بنائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تحفظ کی خاطر پالیسی کا محور معاشی سیکیورٹی ہوگا۔ معاشی تحفظ ہی شہریوں کے تحفظ کا ضامن بنے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پالیسی سازی کے دوران تمام وفاقی اداروں، صوبائی حکومتوں، ماہرین اور پرائیویٹ سیکٹر سے تفصیلی مشاورت کی گئی، پالیسی پر عملدآرمد یقینی بنانے کے لئے فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More