ویمن ورلڈ کپ ،سدرہ امین کی سنچری کے باوجود پاکستان کو مسلسل چوتھی شکست

ہملٹن (پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ میں جاری آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔بنگلہ دیشی ٹیم کے 235رنز کے جواب میں سدرہ امین کی سنچری کے باوجود قومی ویمن کھلاڑی 225رنز بنا سکیں ۔سدرہ امین کی سنچری بھی پاکستانی ویمن ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی ۔ بنگلہ دیش نے میچ 9رنز سے جیت لیا۔
پاکستانی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ بنگلہ دیشی ویمن ٹیم نے مقررہ 50اوورز 7کھلاڑیوں کے نقصان پر 235رنز بنائے ۔ فرزانہ حقی نے 77اور کپتان نگار سلطانہ نے 46رنز کی اننگز کھیلی ۔ پاکستان کی جانب سے ناشرہ سندھو نے 3جبکہ فاطمہ ثنا،ندا ڈار اور عمیمہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستانی ویمن ٹیم 236رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 225رنز بنا سکی ۔پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے سنچری سکور کی جو ٹیم کے کام نہ آئی اور پاکستان مسلسل چوتھا میچ بھی ہار گئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے فاطمہ خاتون نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائیں۔
اس سے قبل قومی ویمن ٹیم بھارت ، آسٹریلیا اور سائوتھ افریقہ سے بھی اپنے میچ ہار چکی ہیں جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستانی آخری پوزیشن پر موجود ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More