ویمن ورلڈ کپ ،پاکستانی خواتین ٹیم کو مسلسل تیسری شکست

مائونٹ منگوئی (پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ میں جاری ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سائوتھ افریقہ ویمن ٹیم کے 223رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 217رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہری مائون منگوئی میں جاری ویمن ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ سائوتھ افریقہ کی خواتین ٹیم نے پاکستان کو 6رنز سے شکست دیدی۔
پاکستانی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ سائوتھ افریقہ کی خواتین ٹیم نے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 223رنز بنائے ۔لارا نے 75جبکہ کپتان سیون نے 62رنز کی اننگز کھیلی ۔ پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا اور غلام فاطمہ نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
پاکستانی خواتین ٹیم 224رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 217رنز پر ہمت ہار گئی۔پاکستان کی جانب سے حمیمہ سہیل نے 65جبکہ ندا ڈار نے 55رنز بنائے ۔
سائوتھ افریقہ کی جانب سے شبنم اسماعیل نے تین پاکستانی خواتین بیٹر کو پویلین کی راہ دکھائی اور مین آف دی میچ قرار پائیں۔
یاد رہے کہ ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان کی خواتین ٹیم انڈیا اور آسٹریلیا سے اپنے پہلے دونوں میچز ہار چکی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More