واشنگٹن (پاک ترک نیوز)فیس بک اورٹویٹر اکاؤنٹ پر پابندی سے تنگ ڈونلڈ ٹرمپ نے’ ٹروتھ ‘نامی اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم چلانے کا اعلان کر دیا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیا سوشل پلیٹ فارم لانے کا مقصد بڑے سوشل نیٹ ورکس کی حکمرانی ختم کرنا ہے۔ہم ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں طالبان ٹویٹر پر ہیں لیکن سب کا پسندیدہ صدر نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مستقبل میں اپنا سچ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے لوگوں کے ساتھ شیئر کریں گے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اکاؤنٹ 2023 تک جبکہ ٹویٹر اکاؤنٹ مستقل بند ہے۔