نیو یارک (پاک ترک نیوز) ٹوئٹر اور فیس بک کے بعد ایمازون نے بھی اپنے ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ایمازون نے 10ہزار ملازمین برطرف کرنے فیصلہ کیا ہے ۔
معروف اخبار نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ ایمازون اس ہفتے سے کارپوریٹ اور ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹس میں سے 10 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
دنیا بھر میں ایمزون ملازمین کی تعداد 15 لاکھ سے زیادہ ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں اور کرسمس سے پہلے کا وقت ایمازون کے لیے انتہائی منافع بخش ہوتا ہے۔
یہ کٹوتیاں کمپنی کی تاریخ میں سب سے بڑی ہوں گی اور بنیادی طور پر ایمازون کی ڈیوائسز آرگنائزیشن، ریٹیل ڈویژن اور انسانی وسائل کو متاثر کرے گی۔ اطلاع دی گئی برطرفی ایمازون کی عالمی افرادی قوت کے 1 فیصد سے بھی کم اور اس کے کارپوریٹ ملازمین کے 3 فیصد کی نمائندگی کرے گی۔
ایمازون کمپنی کی جانب سے ملازمین کو نکالے جانے کے بارے میں ابھی تک کوئی تصدیقی بات سامنے نہیں آئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کرسمس سے پہلے اتنے بڑے پیمانے پر نوکریوں کے خاتمے سے ظاہر ہوتا ہے عالمی معیشت کی سست رفتاری کی وجہ سے کامیاب کاروباری ادارے بھی دباؤ کا شکار ہیں۔
سابقہ پوسٹ