محمد رضوان نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے زیادہ رنز محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ۔
محمد رضوان نے چوتھے میچ میں جب انگلینڈ کے خلاف 46 واں رن بنایا تو انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔
محمد رضوان نے یہ کارنامہ 55 ویں ٹی ٹوئنٹی اننگز میں انجام دیا، بابر اعظم نے 55 اننگز میں کل 2153 رنز بنائے تھے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسی میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اور ریکارڈ بھی اپنے نام اس طرح کیا ہے کہ دونوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دو ہزار رنز بنانے والی پہلی جوڑی بھی بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے چوتھے میچ میں محمد رضوان نے 88 رنز بنائے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More