ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کی اضافی ٹکٹیں بھی چند گھنٹوں میں فروخت

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2022 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ مرحلے کے میچ کے اضافی ٹکسٹس بھی ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔
تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2022 کے پاک بھارت ٹاکرے کی اضافی ٹکٹیں بھی چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہو گئیں۔آئی سی سی نے 4ہزار سے زائد اسٹینڈنگ روم ٹکٹس اور چند دیگر اسٹینڈز کی اضافی ٹکٹیں فروخت کی۔
پاک بھارت ٹاکرے کی اضافی ٹکٹوں کی فروخت آج 7 بجے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی آفیشل ویب سائٹ پر شروع ہوئی تھی۔ جو چند ہی گھنٹوں میں ختم ہو گئیں۔
اس سے قبل فروری میں ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ مرحلے کے میچ کے تمام ٹکٹس پانچ گھنٹے میں فروخت ہو گئے تھے جس کے بعد آج آئی سی سی نے اضافی ٹکٹس کی فروخت کی ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف 23اکتوبر کو آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں مد مقابل آئیں گے ۔ سٹیڈیم میں تقریباً ایک لاکھ تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More