پاکستان،ترکی کو نگورنوکاراباخ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں ، آذری وزیرخارجہ

لام آباد-آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی گرم جوش مہمان نوازی پر مشکور ہیں۔آذربائیجان کی دوسری کاراباخ جنگ میں تعاون پر پاکستان اور ترکی کے شکر گزار ہیں۔دونوں برادرممالک.نے آذربائیجان کی سالمیت اور منصفانہ موقف کی حمایت کی۔ہم ترکی اور پاکستان کے موقف کو سراہتے ہیں۔ آذری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فتح کی تقر یبات میں آذری عوام نے ترک اور پاکستانی پرچم بھی لہرائے ،ہماری خارجہ پالیسیاں ہمارےاپنے مفادات کے تحت ہیں۔ تینوں ممالک میںتعاون کے فروغ کی بیحد گنجائش موجود ہے۔ پرانے ٹریڈ روٹس کی بحالی سے تینون ممالک خوشحالی کی جانب بڑھیں گے۔ نگورنو کارباخ کے آزاد کرائے گئے علاقوں میں پاکستان اور ترکی کی مختلف کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More