پاکستانی سرمایہ کاروں کا پیسہ دبئی پہنچنے لگا

دبئی(پاک تر ک نیوز)
رواں برس کے پہلے چھ ماہ میں دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں خاصی تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس کی وجہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے زیادہ سے زیادہ خریداریوں کا رجحان ہے۔یہ ہی وجہ ہے کہ دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہےاور حیران کن طور پر یہاں سرمایہ کاری کرنے والے دس بڑے سرمایہ کاروں میں پاکستانی شامل ہیں۔جبکہ پہلے نمبر پر سب سے زیادہ پیسہ روسی سرمایہ کاروں نے انسویسٹ کیے۔
روسیوں کی جانب سے دبئی کی مارکیٹ کے رخ کرنے کی وجہ سے روس پر مغربی پابندیاں ہیں جس سے اماراتی معیشت نے خاصا فائدہ اٹھایا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران جائدادوں کی خرید و فروخت کا حجم ساٹھ فیصد سے تجاوز کرگیا ہے۔سب سے زیادہ خریدار روس، بھارت، برطانیہ، اٹلی، اور فرانس سے تھے جبکہ دوسرے نمبر پر لبنان اور چین کے سرمایہ کاروں سے خریداری کی اور پاکستان اور مصر کے سرمایہ کارآٹھویں نمبر پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والے افراد میں شامل ہیں۔
روسی خریداروں کی تعداد میں 164فیصد کا اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار جاری کرنے والے ادارے کے مطابق یورپی خریداروں کی جانب سے سرمایہ کاری جغرافیائی وسیاسی عدم استحکام کی وجہ سے دبئی کا رخ کیا گیا ہے۔دبئی کی پرارٹی مارکیٹ 2020میں شدیدمندی کا رجحان رہا اور گزشتہ برس اس منڈی میں بحالی کے آثار دکھائی دینے لگےجب کروناوائر س سے بچاو کیلئے عائد کی گئی پابندیوں میں نرمی کی گئی۔
اس خبر سے صرف ایک سبق ملتا ہے کہ اگر آپ کا اپنا ملک سیاسی و معاشی عدم استحکام سے دوچار ہے، وہاں قانون کی حکمرانی نہیں ، سرمایہ کاروں کا سرمایہ محفوظ نہیں اور حکومتیں اپنی پالیسیوں کو معاشی ترقی کیلئے ہم آہنگ نہ کریں تو زیادہ تر پیسہ ایسی منڈیوں میں چلا جاتا ہے جہاں یہ تمام خوبیاں اور سہولتیں موجود ہوں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More